وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مکمل نظرانداز
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان نےکراچی کے اہم ترین دورے میں وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل نظرانداز کردیا۔
وزیراعظم کی گورنر سندھ،پی ٹی آئی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔لاڑکانہ میں بھی اجلاس شیڈول ہےلیکن وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مرادعلی شاہ کو نظرانداز کرنا لمحہ فکریہ ہے۔سندھ کو کورونا کےخلاف وفاق کی مدد کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ ملکر کام کرے۔قوم کے وسیع تر مفاد میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، اس دھرتی کے ساتھ ہماری وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔